انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شاہ محمود قریشی کی کینائی ہم منصب گفتگو

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بدھ کو کینیا کی وزیر خارجہ رچل اومامو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بدھ کو کینیا کی وزیر خارجہ رچل اومامو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے مابین کثیر الجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان، افریقہ ٹریڈ کانفرنس کی میزبانی پر کینیا کی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ کی اپنی کینیائی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔کینیا کی وزیر خارجہ رچل اومامو نے ٹیلیفونک رابطے اور دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ وبائی صورتحال معمول پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کینیا کے صدر اورو کینیاٹا بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔