انیسویں چولستان جیپ ریلی 2024 کا آغاز منگل سے ہو گا

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )کے زیر اہتمام انیسویں چولستان جیپ ریلی 2024 کا آغاز کل بروز منگل سے ہو گا۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ اور ثقافتی میلہ ہے، ریلی کا مقصد جنوبی پنجاب کی …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )کے زیر اہتمام انیسویں چولستان جیپ ریلی 2024 کا آغاز کل بروز منگل سے ہو گا۔

پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ اور ثقافتی میلہ ہے، ریلی کا مقصد جنوبی پنجاب کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور ریلی کیلئے بین الاقوامی شرکا کو راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی 500 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر محیط ہے ، اس میں گاڑیوں اور ڈرائیوروں کی مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔

یہ ریلی اس خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن کی بھی نمائش کرتی ہے، جو تاریخی قلعوں، مندروں، مزاروں اور جنگلی حیات کا گھر ہے۔ واضح رہے کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی 20سے 25 فروری تک منعقد ہوگی ۔ یہ ریلی ان تمام قومی اور بین الاقوامی ڈرائیوروں اور شائقین کیلئے ہے جو صحرا کے سنسنی اور مہم جوئی کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید خبریں