انیس سو سینتالیس سے لے کر 2009ءتک سیلابوں کی وجہ سے پاکستان کو 19 ارب ڈالر کا نقصان ، جبکہ 2010ءسے لے کر 2018ءکے دوران صرف نو سال کے عرصہ میں سیلاب کے باعث قومی معیشت کو 19 ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد ۔ 05اگست (اے پی پی) 1947ءسے لے کر 2009ءکے دوران سیلابوں کی وجہ سے پاکستان کو 19 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ 2010ءسے لے کر 2018ءکے دوران صرف نو سال کے عرصہ میں سیلاب کے باعث قومی معیشت کو 19 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ آبادی میں اضافہ ہے۔ وزارت آبی وسائل اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم …

اسلام آباد ۔ 05اگست (اے پی پی) 1947ءسے لے کر 2009ءکے دوران سیلابوں کی وجہ سے پاکستان کو 19 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ 2010ءسے لے کر 2018ءکے دوران صرف نو سال کے عرصہ میں سیلاب کے باعث قومی معیشت کو 19 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ آبادی میں اضافہ ہے۔ وزارت آبی وسائل اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2010ءاور 2012ءکے دوران سیلاب سے قومی معیشت کو 16 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ سال 2010ءکے دوران سیلاب کے باعث 1985 اموات، 2946 افراد زخمی ہوئے اور 1.9 ملین گھر متاثر ہونے کے علاوہ 20 ملین آبادی متاثر ہوئی۔ سال 2011ءمیں 520 اموات، 1180 زخمی، 1.5 ملین گھروں کو نقصان جبکہ 9.2 ملین افراد متاثر ہوئے تھے۔ اس طرح سال 2012ءکے دوران سیلاب کے نتیجہ میں 571 اموات، 2902 افراد زخمی، 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد املاک کا نقصان اور 4.8 ملین افراد متاثر ہوئے تھے۔ این ڈی ایم کے کے مطابق سال 2010ءتا 2012ءمیں صرف تین سال کے دوران قومی معیشت کو سیلاب کے نتیجہ میں 16 ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔