کولمبو۔21فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا دل اور توجہ مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ سات برس تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب وہ پاکستان کے ساتھ ایک نئی شروعات کر رہے ہیں اور ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بے حد مثبت …
ان کا دل اور توجہ مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہے،مائیک ہیسن

مزید خبریں
کولمبو۔21فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا دل اور توجہ مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ سات برس تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب وہ پاکستان کے ساتھ ایک نئی شروعات کر رہے ہیں اور ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بے حد مثبت احساس ہو رہا ہے۔
ہیسن نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ میدان میں وہ صرف پاکستان کی کامیابی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دل سے آج بھی نیوزی لینڈر ہیں، لیکن پیشہ ورانہ طور پر اس وقت ان کی تمام تر توانائیاں اور جذبات پاکستان کی جیت کے لیے وقف ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اور اس میچ میں سب کی نظریں مائیک ہیسن کی حکمتِ عملی پر مرکوز ہوں گی کہ وہ اپنی سابقہ ٹیم کے خلاف کیا منصوبہ بندی کرتے ہیں۔








