اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان 10سالہ پلان آف ایکشن کے تحت تجارت میں 93 فیصد اضافہ ہواہے۔اسلامک سینٹرفارڈویلپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ2005ءسے 2015ءکے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک،اس کے ذیلی اداروں اور تنظیم سے وابستہ اداروں …
اوآئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تجارت میں 93فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان 10سالہ پلان آف ایکشن کے تحت تجارت میں 93 فیصد اضافہ ہواہے۔اسلامک سینٹرفارڈویلپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ2005ءسے 2015ءکے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک،اس کے ذیلی اداروں اور تنظیم سے وابستہ اداروں اورایسوسی ایشنز نے کلیدی کردار ادا کیا۔متعدد اسلامی ممالک نے تجارت اورسرمایہ کاری کیلئے جامع اورمﺅثر اقدامات کئے جس کے نتیجے میں تجارتی اورسرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔








