اومان میں پاکستانی قیدیوں کی وطن منتقلی کی تجویز پر بات چیت کی گئی ہے، اس حوالے سے اتفاق رائے کی صورت میں قیدیوں کی پاکستانی جیلوں میں منتقلی کا باضابطہ معاہدہ ہوگا‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اومان میں پاکستانی قیدیوں کی وطن منتقلی کی تجویز پر بات چیت کی گئی ہے، اس حوالے …
اومان میں پاکستانی قیدیوں کی وطن منتقلی کی تجویز پر بات چیت کی گئی ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال

مزید خبریں
اومان میں پاکستانی قیدیوں کی وطن منتقلی کی تجویز پر بات چیت کی گئی ہے، اس حوالے سے اتفاق رائے کی صورت میں قیدیوں کی پاکستانی جیلوں میں منتقلی کا باضابطہ معاہدہ ہوگا‘ وزیر داخلہ احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اومان میں پاکستانی قیدیوں کی وطن منتقلی کی تجویز پر بات چیت کی گئی ہے، اس حوالے سے اتفاق رائے کی صورت میں قیدیوں کی پاکستانی جیلوں میں منتقلی کا باضابطہ معاہدہ ہوگا۔ اومان کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اومان کی جیلوں میں کچھ پاکستانی قیدی موجود ہیں، ہم نے اس سلسلہ میں اومان کے وزیر داخلہ کے ساتھ ان قیدیوں کی پاکستان منتقلی اور اومان پر بوجھ کم کرنے کی تجویز پر بات کی ہے، اگر یہ منظور ہو جاتی ہے تو اس سے قیدیوں اور ان کے خاندانوں کی دلجوئی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بات انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کی ہے اور جیسے ہی اس تجویز پر اتفاق ہوگا تو ان قیدیوں کی پاکستان کی جیلوں میں منتقلی سے متعلق باضابطہ پروٹوکول پر دستخط کئے جائیں گے۔ احسن اقبال نے پاکستان اور اومان کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اومان میں پاکستانی برادری بڑی تعداد میں موجود ہے اور وہاں مفید کردار ادا کر رہی ہے۔







