اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سکیم زون 5 اسلام آباد کی بحالی پر اظہار تشکر

شہباز شریف
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکیج کا اعلان انہیں بہتر خدمات اور مدد فراہم کرنے کے لئے ہماری حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نےوزیراعظم محمد شہباز شریف سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سکیم زون 5 اسلام آباد کی بحالی اور اس کے دیرینہ مسائل کے حل پر اظہار تشکرکیاہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق او پی ایف ہاؤسنگ سکیم کے دیرینہ مسائل کے بالآخر حل سے سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے وطن میں گھر تعمیر کرنے کا موقع ملے گا۔اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سکیم کی بحالی وزیراعظم انسپکشن کمیشن کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ممکن ہوئی جس پر او پی ایف نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔