روشن ڈیجیٹل اکاونٹس 97 ممالک کے 87833 اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کررہا ہے، سید ذوالفقار بخاری

پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس 97 ممالک کے 87833 اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ 100 ملین ڈالر کا انفلو ہے.

زلفی بخاری نے اس اقدام پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔زلفی بخاری نے کورونا وباء کے دوران وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔