لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے ایک جدید فیسلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت، اعتماد اور براہِ راست معاونت فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی پیش رفت ہے،اس جدید فیسلیٹیشن سینٹر میں پولیس، ریونیو اور اوورسیز کمیشن پنجاب کے نمائندے ہر وقت موجود رہیں گے تاکہ …
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے جدید فیسلیٹیشن سینٹر قائم

مزید خبریں
لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے ایک جدید فیسلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت، اعتماد اور براہِ راست معاونت فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی پیش رفت ہے،اس جدید فیسلیٹیشن سینٹر میں پولیس، ریونیو اور اوورسیز کمیشن پنجاب کے نمائندے ہر وقت موجود رہیں گے تاکہ شکایات کے اندراج، ان پر بروقت کارروائی اور مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
اوورسیز پاکستانی اب فرد کے حصول، سرکاری محکموں سے متعلقہ امور اور اپنی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات حاصل کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ہی بزنس فیسلیٹیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سرمایہ کاروں کو ایک ہی مقام پر تمام ضروری سہولیات فراہم ہوں گی تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف اپنے مسائل حل کروا سکیں بلکہ پاکستان میں محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔
کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن ثمن رائے نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کے مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے جدید فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس مرکز کے ذریعے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت مل رہی ہے بلکہ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع فراہم کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیسلیٹیشن سینٹر جدید ٹیکنالوجی اور مو ثر مانیٹرنگ سسٹم سے لیس ہے، تاکہ شکایات پر شفاف اور فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں آن لائن سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جس کے ذریعے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے مسائل باآسانی درج کرا سکتے ہیں۔








