اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمندر پار پاکستانیوں اور دنیا بھر کے بین الاقوامی طلباء کے لیے موسم بہار کے سمسٹر 2026 کے داخلوں کا اعلان کیاہے، جس میں 82 تعلیمی پروگرام پیش کیے گئے ہیں۔ تمام پروگراموں کے بارے میں تفصیلی معلومات یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کے …
اوپن یونیورسٹی کا سمندر پار پاکستانیوں اور بین الاقوامی طلبا کے لیے داخلوں کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمندر پار پاکستانیوں اور دنیا بھر کے بین الاقوامی طلباء کے لیے موسم بہار کے سمسٹر 2026 کے داخلوں کا اعلان کیاہے، جس میں 82 تعلیمی پروگرام پیش کیے گئے ہیں۔ تمام پروگراموں کے بارے میں تفصیلی معلومات یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والے طلباء کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے آن لائن تعلیمی نظام کو خصوصی طور پر بین الاقوامی طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے وہ اپنے گھروں سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کا فعال ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل اینڈ کولیبریشن طلباء کو داخلہ کے پورے عمل میں اور ان کے تعلیمی سفر کے دوران رہنمائی اور مدد فراہم کر تا ہے۔اس وقت یونیورسٹی میں 37 ممالک کے طلباء داخلہ لے رہے ہیں اور گزشتہ سمسٹر کے مقابلے بین الاقوامی طلباء کے داخلوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ بین الاقوامی طلباء کے لیے تمام پروگرام آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) کے ذریعے پیش کیے جاتے ہیں جس کے تحت داخلے، اسائنمنٹس، ورکشاپس اور امتحانات کے ساتھ ساتھ تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر آن لائن کی جائیں گی۔








