اوکاڑہ میڈیکل کالج ضلع کی عوام کے لیے بے مثال تحفہ ہے، خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تعمیر اوکاڑہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر سمیت بلڈنگز حکام بھی موجود تھے

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تعمیر اوکاڑہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر سمیت بلڈنگز حکام بھی موجود تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر اور ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ میڈیکل کالج کا منصوبہ4.6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

پہلے مرحلے میں اکیڈمک بلاک، کیفےٹیریا اور خواتین ہاسٹل کے لئے کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے محکمہ بلڈنگز حکام کو ترقیاتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور عوامی سہولت کے بہترین منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومتِ پنجاب طبی تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اوکاڑہ میڈیکل کالج ضلع کی عوام کے لیے بے مثال تحفہ ہے۔

 

مزید خبریں