اوگراکی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ہفتہ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو6روپے37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر 75روپے 71 پیسے کے اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ہفتہ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو6روپے37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر 75روپے 71 پیسے کے اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 6 سو 67 روپے 40 پیسے اور فی کلو قیمت 226روپے 05.پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔