اوگرا نے رواں ماہ جون کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اوگرا نے رواں ماہ جون کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے رواں ماہ جون کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیر کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے جبکہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر میں 58 روپے 51 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ www.ogra.org.pk پر بھی دستیاب ہے۔اوگرا نے کہا ہے کہ ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔پچھلے مہینے کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اوسط ڈالر کی شرح تبادلہ میں 0.11 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔








