اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بعض ذرائع ابلاغ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ زیرِ گردش خبریں محض مفروضات پر مبنی ہیں اور ان کا اتھارٹی کے کسی باضابطہ اقدام یا عمل سے کوئی تعلق نہیں۔ ہفتہ کوترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری …
اوگرا کا بعض ذرائع ابلاغ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بعض ذرائع ابلاغ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ زیرِ گردش خبریں محض مفروضات پر مبنی ہیں اور ان کا اتھارٹی کے کسی باضابطہ اقدام یا عمل سے کوئی تعلق نہیں۔
ہفتہ کوترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا نے بعض ذرائع ابلاغ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس لیا ہے،اوگرا واضح کرنا چاہتی ہے کہ زیرِ گردش خبریں محض مفروضات پر مبنی ہیں اور ان کا اتھارٹی کے کسی باضابطہ اقدام یا عمل سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کسی بھی قسم کا حساب کتاب صرف وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت اور مقررہ مدت کے اندر ہی کیا جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اوگرا اس امر کی بھی وضاحت کرتی ہے کہ قیمتوں سے متعلق کوئی بھی کمپیوٹیشن یا ورکنگ، مقررہ طریقہ کار اور قانونی تقاضوں کے مطابق، وفاقی حکومت کی ہدایت پر بروقت جمع کرائی جائے گی۔








