واشنگٹن۔ 8 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں الیکشن جیتنے پر ری پبلکن سیاستدان ٹورائے بالڈرسن کو مبارکباد دے دی ہے جبکہ نشریاتی اداروں کے مطابق اس سپیشل الیکشن میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کے مابین مقابلہ سخت ہے۔ سی این این کے مطابق بالڈرسن کو اس وقت صرف دو ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ الیکشن سے قبل کرائے گئے عوامی جائزوں کے مطابق …
اوہائیو میں سپیشل الیکشن، ٹرمپ کی بالڈرسن کو مبارکباد

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 8 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں الیکشن جیتنے پر ری پبلکن سیاستدان ٹورائے بالڈرسن کو مبارکباد دے دی ہے جبکہ نشریاتی اداروں کے مطابق اس سپیشل الیکشن میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کے مابین مقابلہ سخت ہے۔ سی این این کے مطابق بالڈرسن کو اس وقت صرف دو ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ الیکشن سے قبل کرائے گئے عوامی جائزوں کے مطابق بالڈرسن کو اپنے ڈیموکریٹ حریف ڈینی او کورنر پر معمولی برتری حاصل تھی۔ امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن نومبر میں ہوں گے۔








