او آئی سی اور جرمنی کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

جدہ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) اور جرمنی نے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اتفاق رائے جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور عبداللہ علیم کی جرمنی کے اعلیٰ حکام کے وفد کے ساتھ ملاقات میں طے پایا، وفد میں جرمن قونصل جنرل بھی شریک تھے۔ ملاقات میں فریقین نے باہمی …

جدہ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) اور جرمنی نے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اتفاق رائے جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور عبداللہ علیم کی جرمنی کے اعلیٰ حکام کے وفد کے ساتھ ملاقات میں طے پایا، وفد میں جرمن قونصل جنرل بھی شریک تھے۔ ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے افغانستان بارے بین الاقوامی رابطہ گروپ کے آئندہ اجلاس سمیت مستقبل کی باہمی مشاورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ او آئی سی رواں سال فروری میں افغانستان بارے بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گی۔

Leave a Reply