اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کا اپنا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے۔ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈا …
او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کا اپنا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کا اپنا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے۔ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈا پور اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نمائندہ وفد نے بھی یوس الدوبے سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور بالخصوص گزشتہ سال 5 اگست کے بعد بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسنای حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔نمائندہ خصوصی سے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے حصول کی غرض سے حمایت کیلئے او آئی سی اور امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔آزاد کشمیر کے دورے کے دوران او آئی سی وفد نے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقاتیں کیں اور مظفر آباد میں مہاجر کیمپ اور ایل او سی کے دورہ کیا۔چکوٹھی میں ایل او سی کے دورہ کے موقع پر او آئی سی وفد کو بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت اور مالی نقصنات کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ یوس الدوبے نے کہا کہ مسلہ کشمیر و فلسطین ہمیشہ سے او آئی سی کے ایجنڈا میں سرفہرست رہا ہے اور کہا کہ مسلہ کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق پر امن حل کرنے کی ضرورت ہے۔
mrz/taa/rhn 2035







