اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی)اسلامی ملکوں کی تنظیم (او آئی سی)نے کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ابو ظہبی میں او آئی سی کے وزراءخارجہ …
او آئی سی کا کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت ‘ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی)اسلامی ملکوں کی تنظیم (او آئی سی)نے کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ابو ظہبی میں او آئی سی کے وزراءخارجہ اجلاس کے اختتام پر جاری متفقہ قرارداد میں رکن ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی تنازعہ ہے اور جنوبی خطے میں پائیدار امن کیلئے اس مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں‘خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں رکن ملکوں نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ نیا قرارداد بھی منظور کیا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا،اپنے دفاع کیلئے پاکستان کے حق کی توثیق کی گئی اور بھارت پر زور دیا کہ وہ طاقت کے استعمال سے اجتناب کرے۔جنوبی ایشیاءمیں علاقائی امن و سلامتی سے متعلق قرارداد میں وزیر اعظم عمران کی جانب سے بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی حوالگی کاخیر مقدم کیا گیا ہے۔قرار داد میں دونوں ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے اجتناب کریں۔ایک دوسرے اہم پیشرفت میں او آئی سی نے ایشیائی خطے سے پاکستان کو اپنا آزاد مستقل ہیومن رائٹس کمیشن کا رکن منتخب کر لیا جو انسانی حقوق کے قونین،اصولوں اور پالیسیوں پر عملدرآمد میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پر بطور احتجاج پاکستان نے 46ویں او آئی سی وزارت خارجہ کے پلینری سیشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔








