اسلام آباد ۔ 11جولائی (اے پی پی) اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزراءخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔ او آئی سی کی کونسل برائے وزراءخارجہ کا 44 واں اجلاس جمہوریہ آئیوری کوسٹ کے شہر عابد …
او آئی سی کونسل برائے وزراءخارجہ کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11جولائی (اے پی پی) اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزراءخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔ او آئی سی کی کونسل برائے وزراءخارجہ کا 44 واں اجلاس جمہوریہ آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان میں منعقد ہوا۔ منگل کو یہاں موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق کونسل نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو روکنے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے جن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی گارنٹی دی گئی ہے۔ 56 رکنی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور اس کا جلد حل جنوبی ایشیاءمیں امن کیلئے ضروری ہے۔ کونسل نے کشمیری عوام کی اپنے حق خود ارادیت کیلئے مقامی طور پر شروع کی گئی جدوجہد کیلئے حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے اسلحہ اور پیلٹ گنز کے استعمال کی مذمت کی جس کے نتیجہ میں نہتے لوگوں کو شہید اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو بینائی سے محروم کیا گیا۔ وزراءخارجہ نے کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے اور حریت رہنماﺅں کو قید میں رکھنے کی بھی مذمت کی۔








