جدہ ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اسلامی کانفرنس تنظیم نے شمالی مالی میں تشدد کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے جس میںاقوام متحدہ کے ایک امن فوجی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے درحقیقت مالی میں قیام امن …
او آئی سی کی شمالی مالی میں تشدد کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت

مزید خبریں
جدہ ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اسلامی کانفرنس تنظیم نے شمالی مالی میں تشدد کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے جس میںاقوام متحدہ کے ایک امن فوجی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے درحقیقت مالی میں قیام امن کی کوششوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن فوجی علاقے میں مختلف گروپوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کےلئے کام کر رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ تعمیر نو اور بحالی کے عمل میں بھی امن افواج کا کردار کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔








