تہران۔9اکتوبر (اے پی پی):ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف جمعہ کو چين کےدورہ پر پہنچ گئے ہیں۔چينی وزارت خارجہ نے تصديق کی کہ محمد جواد ظريف چينی وزير خارجہ کی دعوت پر بيجنگ پہنچیں ہيں۔ يہ پيش رفت امريکا کی جانب سے ايرانی بينکنگ سيکٹر پر تازہ پابنديوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ واشنگٹن حکومت نے جمعرات کو 18 ايرانی بينکوں پر پابندی عائد کی، جس کی يورپی يونين …
ايرانی وزير خارجہ چين کے دورے پر پہنچ گئے

مزید خبریں
تہران۔9اکتوبر (اے پی پی):ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف جمعہ کو چين کےدورہ پر پہنچ گئے ہیں۔چينی وزارت خارجہ نے تصديق کی کہ محمد جواد ظريف چينی وزير خارجہ کی دعوت پر بيجنگ پہنچیں ہيں۔ يہ پيش رفت امريکا کی جانب سے ايرانی بينکنگ سيکٹر پر تازہ پابنديوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ واشنگٹن حکومت نے جمعرات کو 18 ايرانی بينکوں پر پابندی عائد کی، جس کی يورپی يونين سميت بيشتر ممالک نے مخالفت کی ہے، تازہ پابنديوں کے نتيجے ميں ايسے تمام بينک بھی پابندی کے زمرے ميں آ سکتے ہيں جو مذکورہ ايرانی بينکوں کے ساتھ کاروبار کريں۔ بين الاقوامی برادری نے ان تازہ امريکی پابنديوں کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔








