مونٹریال ۔13اگست (اے پی پی):آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین نے پہلی مرتبہ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی حریف ٹینس سٹار آندرے روبلوف کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز …
آسٹریلوی الیکسی پوپیرین نےنیشنل بینک اوپن ٹینس کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، آندرے روبلوف کو فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

مزید خبریں
مونٹریال ۔13اگست (اے پی پی):آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین نے پہلی مرتبہ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی حریف ٹینس سٹار آندرے روبلوف کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈآندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
اس سے قبل روسی کھلاڑی نے ایونٹ کے دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی۔اس فتح کے بعد آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔








