پرتھ۔9دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 دسمبر کو ڈبلیواے سی اے،گرائونڈ ، پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان آسٹریلوی خواتین ٹیم کو بھارتی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی …
آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 11دسمبر کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
پرتھ۔9دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 دسمبر کو ڈبلیواے سی اے،گرائونڈ ، پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان آسٹریلوی خواتین ٹیم کو بھارتی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ویمن ٹیم نے مہمان بھارتی ویمن ٹیم کو با آسانی 122 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارتی ویمنز ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں اس نے میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کورلیڈ کریں گی جبکہ آسٹریلوی خواتین ٹیم تہلیا میک گراتھ کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 دسمبر کو ڈبلیواے سی اے،گرائونڈ ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔








