اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اٹلس ہونڈالمیٹڈ نے تین ماڈل کے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ڈیلرزکے مطابق یکم جنوری سے اٹلس ہونڈالیمیٹڈ کے تین ماڈلزکی قیمتوں میں 500 سے لیکر1000روپے فی یونٹ تک اضافہ کردیاگیاہے۔ہونڈاسی جی 125اورسی جی 125ڈیلیکس کی قیمتیں اب بالترتیب ایک لاکھ 7ہزار500 اورایک لاکھ26 ہزار500 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔اسی طرح 100سی سی پرائیڈرکی قیمت میں 500 روپے اضافہ کردیا گیاہے …
اٹلس ہونڈا نے تین ماڈل کے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اٹلس ہونڈالمیٹڈ نے تین ماڈل کے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ڈیلرزکے مطابق یکم جنوری سے اٹلس ہونڈالیمیٹڈ کے تین ماڈلزکی قیمتوں میں 500 سے لیکر1000روپے فی یونٹ تک اضافہ کردیاگیاہے۔ہونڈاسی جی 125اورسی جی 125ڈیلیکس کی قیمتیں اب بالترتیب ایک لاکھ 7ہزار500 اورایک لاکھ26 ہزار500 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔اسی طرح 100سی سی پرائیڈرکی قیمت میں 500 روپے اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد اس ماڈل کی فی یونٹ قیمت 87 ہزارروپے ہوگئی ہے۔ جولائی سے لیکر نومبرتک کے عرصہ میںکمپنی کے 4لاکھ 54ہزار195یونٹ موٹرسائیکل فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 3 لاکھ 74ہزار558 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔








