میڈرڈ۔24نومبر (اے پی پی):اٹلی اور سربیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔مارٹن کارپینا ایرینا، ملاگا ، سپین میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کی ٹیم نے حریف نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں سربین ٹیم نے حریف برطانوی ٹیم کو با …
اٹلی اور سربیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
میڈرڈ۔24نومبر (اے پی پی):اٹلی اور سربیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔مارٹن کارپینا ایرینا، ملاگا ، سپین میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کی ٹیم نے حریف نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کی
جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں سربین ٹیم نے حریف برطانوی ٹیم کو با آسانی 0-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوں ڈیوس کپ فائنلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ فن لینڈ،آسٹریلیا ، سربیا اور اٹلی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں فن لینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں اٹلی اور سربیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ڈیوس کپ فائنلز کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 نومبر کو سپین میں ہی کھیلا جائے گا۔








