اٹلی نے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت پر پابندی لگا دی

روم ۔25نومبر (اے پی پی):اٹلی نے لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر د ی ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی وزیر زراعت فرانسسکو لولوبریگیڈا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ نے مہینوں کی بحث کے بعد نیا قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی پیداوار، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی …

روم ۔25نومبر (اے پی پی):اٹلی نے لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر د ی ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی وزیر زراعت فرانسسکو لولوبریگیڈا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ نے مہینوں کی بحث کے بعد نیا قانون منظور کر لیا ہے

جس کے تحت لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی پیداوار، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہےاور اس قانون کو توڑنے پر 60ہزار یوروتک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد اٹلی کی پاک روایات اور زرعی شعبے میں ملازمتوں کا تحفظ ہے ۔

واضح رہے کہ اٹلی کی جانب سےلیبارٹری میں تیار شدہ گوشت پر پابندی اس وقت لگائی گئی ہے جب جرمنی اور سپین سمیت دیگر ممالک مصنوعی گوشت کی پیداوار کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

مزید خبریں