روم ۔20جنوری (اے پی پی):اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اطالوی اخبار لا ریپوبلیکا نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔ویلنٹینو گاراوانی نے 1960 میں روم میں کاروباری شخصیت جیان کارلو جیامیٹی کے ساتھ مل کر لگژری فیشن ہاؤس ویلنٹینو کی بنیاد رکھی۔ وہ گزشتہ پچاس برس سے زائد عرصے تک عالمی سطح کی شخصیات کے لیے ملبوسات تیار کرنے …
اٹلی کے فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مزید خبریں
روم ۔20جنوری (اے پی پی):اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اطالوی اخبار لا ریپوبلیکا نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔ویلنٹینو گاراوانی نے 1960 میں روم میں کاروباری شخصیت جیان کارلو جیامیٹی کے ساتھ مل کر لگژری فیشن ہاؤس ویلنٹینو کی بنیاد رکھی۔ وہ گزشتہ پچاس برس سے زائد عرصے تک عالمی سطح کی شخصیات کے لیے ملبوسات تیار کرنے کے حوالے سے مشہور رہے۔
ان کے نمایاں گاہکوں میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ الزبتھ ٹیلر بھی شامل تھیں، جبکہ دنیا بھر کی متعدد مشہور شخصیات نے ریڈ کارپٹ تقاریب میں ویلنٹینو کے ڈیزائن پہنے۔ویلنٹینو کے تیار کردہ ملبوسات آج بھی دنیا کے کئی عجائب گھروں میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
فیشن ہاؤس ویلنٹینو خاص طور پر اپنے مخصوص سرخ رنگ کے استعمال کے باعث عالمی پہچان رکھتا ہے، جسے فیشن کی دنیا میں ’’ویلنٹینو ریڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔ویلنٹینو گاراوانی نے مئی 2025 میں اپنی 93ویں سالگرہ منائی تھی۔ ان کی وفات کو عالمی فیشن انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔








