روم۔26جنوری (اے پی پی):اٹلی کے وزیراعظم جوزبے کونٹے کورونا بحران کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹالین وزیراعظم جوزبے کونٹے کورونا بحران پر قابو نہ پانے کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں تھے تاہم گزشتہ روز انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفی صدر کو پیش کر دیا۔ اطالوی صدر نے نئی حکومت کیلئے مشاورت شروع …
اٹلی کے وزیراعظم جوزبے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

مزید خبریں
روم۔26جنوری (اے پی پی):اٹلی کے وزیراعظم جوزبے کونٹے کورونا بحران کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹالین وزیراعظم جوزبے کونٹے کورونا بحران پر قابو نہ پانے کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں تھے تاہم گزشتہ روز انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفی صدر کو پیش کر دیا۔ اطالوی صدر نے نئی حکومت کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اٹلی میں کورونا وباءسے 85 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔








