اٹک۔ 29 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے خونی کھیل کے خلاف اٹک پولیس اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلہ میں تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے پتنگ فروش احمد نواز ولد محمد طفیل سکنہ مرزا اٹک کے قبضہ سے 25 عدد پتنگیں اور 6 عدد ڈوریں برآمد کر لیں
اسی طرح تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے اسفند یار ولد طاہر محمود ساکن پنڈیگھیب سے 10 عدد پتنگیں اور 4 عدد ڈوریں برآمد کر لیں۔ ہر دو ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔