وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین کو بجٹ اجلاس میں مثبت جمہوری کردار ادا کرنا چاہیے، امید ہے جمعہ کو بجٹ اجلاس میں شور و غوغا نہیں ہوگا اور اپوزیشن اراکین غور سے وزیر خزانہ کی تقریر سنیں گے
اپوزیشن اراکین کو بجٹ اجلاس میں مثبت جمہوری کردار ادا کرنا چاہیے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین کو بجٹ اجلاس میں مثبت جمہوری کردار ادا کرنا چاہیے، امید ہے جمعہ کو بجٹ اجلاس میں شور و غوغا نہیں ہوگا اور اپوزیشن اراکین غور سے وزیر خزانہ کی تقریر سنیں گے۔
جمعرات کو ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کو بجٹ 3 بجے قومی اسمبلی میں اور سینیٹ میں شام 5 بجے پیش کیا جائے گا۔معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ اگر اپوزیشن والے بجٹ ڈاکومنٹ غور سے دیکھیں گے اور تقریر سنیں گے تب ہی وہ اس پر اچھی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔







