اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں ڈائیلاگ کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، حکومت اور اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات، نیب ترامیم، مہنگائی اور کورونا کے ایشوز پر بات کرنی چاہیے، اپوزیشن جماعتیں استعفے نہیں دیں گی، اگر اس وقت جمہوری نظام کو نقصان پہنچا تو سیاستدان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے …
اپوزیشن جماعتیں استعفے نہیں دیں گی،حکومت اور اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات، نیب ترامیم، مہنگائی اور کورونا کے ایشوز پر بات کرنی چاہیے،وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں ڈائیلاگ کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، حکومت اور اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات، نیب ترامیم، مہنگائی اور کورونا کے ایشوز پر بات کرنی چاہیے، اپوزیشن جماعتیں استعفے نہیں دیں گی، اگر اس وقت جمہوری نظام کو نقصان پہنچا تو سیاستدان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ملک میں کورونا کے پھیلائو کی ذمہ دار ہے، مہلک وبا تیزی کے ساتھ پورے ملک میں پھیل رہی ہے اسلئے سب کو احتیاط کرنی چاہیے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ استعفوں کی بات چارٹر آف ڈیموکریسی کی خلاف ورزی ہے، جمہوری نظام میں ڈائیلاگ ہونے چاہییں، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کو آگے لیکر جانے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے ایشوز پر بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن این آر او لینے اور اپنے قائدین کو احتساب سے بچانے کیلئے حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ جب اپوزیشن جماعتیں انتخابات جیت جائیں اور اقتدار میں ہوں تو سب ٹھیک اور اگر یہ ہار جائیں تو کچھ بھی ٹھیک نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل لاک ڈائون کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اس سے معیشت کا پہیہ رک جائے گا، دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کے لوگوں پر زیادہ دبائو آئے گا، حکومت کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اسی سلسلے میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز بند کر دیئے گئے ہیں اور تین سو سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے لاہور جلسہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، اپوزیشن کو ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی سرگرمیاں معطل کر دینی چاہییں۔








