اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی اجتماعات منعقد کرکے ملک میں بدامنی پیدا کرنا چاہتی ہیں، تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے لیکن حزب اختلاف حکومت کے ساتھ کوئی بات چیت کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا …
اپوزیشن جماعتیں ایس او پیزکی خلاف ورزی اور سیاسی اجتماعات منعقد کرکے ملک میں بدامنی پیدا کرنا چاہتی ہیں، عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی اجتماعات منعقد کرکے ملک میں بدامنی پیدا کرنا چاہتی ہیں، تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے لیکن حزب اختلاف حکومت کے ساتھ کوئی بات چیت کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں کا کوئی خوف نہیں ہے لیکن یہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے کیونکہ عوامی اجتماعات کے دوران کورونا وائرس میں اضافہ کا شدید خطرہ ہے اوراپوزیشن جماعتیں جان بوجھ کر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا جیسی وبائی بیماری کے باوجود صنعتی شعبہ بہتر طور کام کر رہا ہے، برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مالی خسارہ کم ہوا اور پاکستانی کرنسی کی قدر بھی مستحکم ہو رہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کی معاشیکامیابی اپوزیشن جماعتوں ہضم نہیں ہورہی اور وہ جلسوں کے ذریعے کورونا کی صورتحال کو مزید خراب کر کے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔








