لاہور۔11نومبر (اے پی پی):چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کو سبوتا ژ کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے لیکن اسے ابھی تک کامیابی ملی ہے اور نہ مستقبل میں اس کے کوئی آثار ہیں ، پی ڈی ایم کی تحریک کی جلد آخری رسومات ادا ہو جائیں گی ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے اوپر کرپشن …
اپوزیشن سینیٹ انتخابات کو سبوتا ژ کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

مزید خبریں
لاہور۔11نومبر (اے پی پی):چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کو سبوتا ژ کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے لیکن اسے ابھی تک کامیابی ملی ہے اور نہ مستقبل میں اس کے کوئی آثار ہیں ، پی ڈی ایم کی تحریک کی جلد آخری رسومات ادا ہو جائیں گی ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے اوپر کرپشن کا اس قدر بوجھ لادرکھا تھاکہ ان کی کمر میں بھی درد نکل آیا ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا یہ ہے کہ اتنا پراپیگنڈا کیا جائے کہ ان کی کہی ہوئی باتیں سچ دکھائی دینے لگیں لیکن عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کا خون چوسنے والے جیل سے عدالتوں میں پیشی کےلئے بھی آرام دہ گاڑیوں میں سفر کے خواہشمند ہیں ، کیا سابق حکمرانوں کو کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے پر جیل سے آرام دہ گاڑیوں میں عدالتوں میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد صرف سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے او ر اس کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی ہوشیاری اب ان کے کسی کام نہیں آئے گی اور انہیں کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دیناہوگا۔








