اپوزیشن لیڈر پاکستان کے عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں ،سینیٹر ایمل ولی خان

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوام کو کسی ایک شخص کی قید، رہائی یا ملاقات سے کوئی سروکارنہیں ہے ۔بلوجستان، خیبر پختونخواکے حالات پر ان ہائوس اجلاس بلایا جائے ۔ محمود اچکزئی کو صوبائی تعصب کو ہوا دینے پر معافی مانگنی چاہیئے ۔ وہ جمعہ کو سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ ایمل ولی خان …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوام کو کسی ایک شخص کی قید، رہائی یا ملاقات سے کوئی سروکارنہیں ہے ۔بلوجستان، خیبر پختونخواکے حالات پر ان ہائوس اجلاس بلایا جائے ۔ محمود اچکزئی کو صوبائی تعصب کو ہوا دینے پر معافی مانگنی چاہیئے ۔

وہ جمعہ کو سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ایک قیدی پورے نظام پر کسی صورت حاوی نہیں ہوسکتا ۔ پاکستان کے عوام کا یہ مسئلہ نہیں ہے کہ ایک شخص قید میں رہے یا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے درخواست ہے کہ پاکستان کے عوام کے بے شمار مسائل ہیں ان کو بھی اجاگر کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سنجیدہ مسئلہ ہے ، جہاں دہشت گردی ،ظلم اور جبر ہوگا وہاں ہم حکومت اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز نے جس طرح دہشت گردی کا مقابلہ کیا اس کوبھی سراہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ سمیت خیبر پختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں ۔ وادی تیراہ کے حوالے سے صوبائی حکومت کا رویہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے صوبائی تعصب کو ہوا دینے پر معافی مانگنی چاہیے ، یہ وقت ان چیزوں کا نہیں ہے ۔