اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے قائدین کے بدعنوانی کیسز معاف کرانے اور انہیں این آر او دلوانے کیلئے ہر حربہ آزما چکی ہیں لیکن ان کو کامیابی نہیں مل رہی اسلئے یہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، اب اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے استعفوں …
اپوزیشن کا این آر او لینے کیلئے ہر حربہ ناکام ہو گیا اسلئے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،وزیراعظم عمران خان دبائو میں آنے والے نہیں اور وہ انہیں کسی صورت میں این آر او نہیں دیں گے،سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے قائدین کے بدعنوانی کیسز معاف کرانے اور انہیں این آر او دلوانے کیلئے ہر حربہ آزما چکی ہیں لیکن ان کو کامیابی نہیں مل رہی اسلئے یہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، اب اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے استعفوں کی دھمکیاں دے رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان دبائو میں آنے والے نہیں اور وہ کسی صورت میں بدعنوان عناصر کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کو ماضی میں ڈیل کرنے اور این آر او لینے کی عادت پڑی ہوئی ہے اسلئے یہ لوگ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان کے ساتھ ڈیل کریں اور انہیں این آر او دے دیں تاکہ ان کے خلاف جاری احتساب کا عمل رک جائے اور ان کے سارے بدعنوانی کیسز معاف کر دیئے جائیں لیکن وزیراعظم عمران خان کبھی اس بات کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے بھی حکومت مخالف تحریک شروع چلائی تھی اور انہوں نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا لیکن یہ لوگ کنٹینر پر سیلفیاں لیکر واپس چلے گئے تھے، اب انہوں نے دوبارہ کوشش کی لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں اور ان کے یکے بعد دیگرے پاور شو فلاپ ہو رہے ہیں اسلئے انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفے نہیں لطیفے ہیں، یہ لوگ کبھی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے یہ صرف حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان ان کے دباﺅ میں کبھی نہیں آئیں گے، وہ ان کے جلسوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اکثریتی لوگ استعفے دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اسی لئے مریم نواز کہتی ہیں کہ جو لوگ استعفے نہیں دیں گے ان کے گھروں کا گھیرائو کریں گے، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو حکومت ضمنی انتخابات کرائے گی اور تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے قومی اسمبلی میں مزید اکثریت حاصل کر لے گی۔








