اپوزیشن کو ترقی و خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام سے کوئی سروکار نہیں، اپنے آئینی و قانونی حق کےلئے لڑیں گے، رانا محمد افضل

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے،اسے ترقی و خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام سے کوئی سروکار نہیں،ہم اپنے آئینی و قانونی حق کےلئے لڑیں گے،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے ہمارے …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے،اسے ترقی و خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام سے کوئی سروکار نہیں،ہم اپنے آئینی و قانونی حق کےلئے لڑیں گے،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے ہمارے ساتھ کوئی اچھا اور مناسب سلوک نہیں کیا اور اس پر ہم اپنے وکلاءسے مشاورت کے بعد عدالت عظمیٰ میں بھی جا چکے ہیں اور جے آئی ٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔جے آئی ٹی کی رپورٹ پرہمیں بہت سے اعتراضات ہیں، ہم اپنے آئینی و قانونی حق کےلئے لڑیں گے اور عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں اس وقت اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے جو حکومت کو گرا نا اور وہ اس مقصد کے حصول کےلئے وہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ صرف حکومت کو گرانے کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن جو کر رہی ہے اس سے پاکستان کی سٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Leave a Reply