اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر میں اشیاءاور خدمات کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کو مالی وسائل کی بہتری کیلئے حکومت کی جانب سے مزید 300 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے …
اکتوبر میں اشیاءاور خدمات کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر میں اشیاءاور خدمات کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کو مالی وسائل کی بہتری کیلئے حکومت کی جانب سے مزید 300 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کے علاوہ ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پرومزری نوٹس کی بجائے30 ارب روپے کیش بھی دیئے جائیں گے۔








