اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):عالمی بینک نے کہاہے کہ رواں سال اکتوبر میں بین الاقوامی طورپر توانائی کی قیمتوں میں کمی جبکہ دھاتوں بشمول قیمتی دھاتوں میں نمایاں اضافہ کارحجان جاری رہا۔یہ بات عالمی بینک کی جانب سے اشیاء کی قیمتوں بارے ماہانہ پنک شیٹ رپورٹ میں کہی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں توانائی کی قیمتوں کے عالمی اشاریے میں 3.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی …
اکتوبر میں بین الاقوامی طورپر توانائی کی قیمتوں میں کمی، دھاتوں میں نمایاں اضافہ کارحجان جاری رہا، عالمی بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):عالمی بینک نے کہاہے کہ رواں سال اکتوبر میں بین الاقوامی طورپر توانائی کی قیمتوں میں کمی جبکہ دھاتوں بشمول قیمتی دھاتوں میں نمایاں اضافہ کارحجان جاری رہا۔یہ بات عالمی بینک کی جانب سے اشیاء کی قیمتوں بارے ماہانہ پنک شیٹ رپورٹ میں کہی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں توانائی کی قیمتوں کے عالمی اشاریے میں 3.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بنیادی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں 5.1 فیصد تک کمی تھی تاہم اس رجحان کو امریکا میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 7.5 فیصد اضافہ نے جزوی طور پر متاثر کیا۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں زرعی قیمتوں کا اشاریہ 1.9 فیصد کم ہوا۔ غذائی اشیا کی قیمتوں میں 0.8 کی معمولی کمی ہوئی، مشروبات کی قیمتوں میں 5.6 کی نمایاں کمی اورخام زرعی مواد میں 1.2 کی کمی ریکارڈ کی گئی، کھادوں کی قیمتیں بھی 6.6فیصدتک گر گئیں۔ دوسری جانب دھاتوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 5.5 فیصد اضافہ ہواہے جس میں تانبے اور زنک کی قیمتوں میں اضافہ نے اہم کرداراداکیاہے،
دونوں دھاتوں کی قیمتیں تقریباً 7.5 فیصداو ایلومینیم کی قیمت5.3 فیصد تک بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں سب سے زیادہ سرگرمی دیکھنے میں آئی،قیمتی دھاتوں کے اشاریہ میں 11.4 فیصد اضافہ ہواہے،اس دوران سونے کی قیمت میں 10.7 فیصد، چاندی 15.5 فیصد اور پلاٹینیئم کی قیمت میں 12.6فیصدکااضافہ ہوا۔








