اکتوبر2019ءکے دوران گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.78 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) اکتوبر2019ءکے دوران گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات کا حجم 4.2ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ ستمبر2019ءمیں3.6 ارب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح ستمبر2019ءکے مقابلہ میں اکتوبر2019ءکے دوران گوشت اور اس کی …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) اکتوبر2019ءکے دوران گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات کا حجم 4.2ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ ستمبر2019ءمیں3.6 ارب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح ستمبر2019ءکے مقابلہ میں اکتوبر2019ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں60 کروڑ روپے یعنی15.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں