اسلام آباد ۔ 14اکتوبر (اے پی پی) اگست 2019کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.2فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2019ء کے دوران مچھلی اور اسکی منصوعات کی قومی برآمدات کا حجم 18.8ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اگست 2018ء کے دوران برآمدات کا حجم 17.7ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح اگست 2018ء کے …
اگست میں مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14اکتوبر (اے پی پی) اگست 2019کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.2فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2019ء کے دوران مچھلی اور اسکی منصوعات کی قومی برآمدات کا حجم 18.8ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اگست 2018ء کے دوران برآمدات کا حجم 17.7ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح اگست 2018ء کے مقابلہ میں اگست 2019ء کے دوران مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات میں 1.1ملین ڈالر یعنی 6.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔








