اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) اگنائٹ، وزراتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونکیشن اور ورچوئل یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر ڈیجی سکلز پروگرام کا آغازکر دیا ہے جس میں پی ٹی سی ایل کو سٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں ، اسکلڈ پروفیشنلز اور فری لانسرز پر مشتمل ایک ملین افراد کو تربیت دینا ہے۔ پروگرام کے تحت مالیاتی …
اگنائٹ، وزراتِ آئی ٹی و ٹیلی کام اور ورچوئل یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر ڈیجی سکلز پروگرام کا آغازکر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) اگنائٹ، وزراتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونکیشن اور ورچوئل یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر ڈیجی سکلز پروگرام کا آغازکر دیا ہے جس میں پی ٹی سی ایل کو سٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں ، اسکلڈ پروفیشنلز اور فری لانسرز پر مشتمل ایک ملین افراد کو تربیت دینا ہے۔ پروگرام کے تحت مالیاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کی عالمی مسابقتی مارکیٹ میں موثر طور پر شریک ہوا جا سکے گا۔ ورچوئل یونیورسٹی نے پی ٹی سی ایل کے ساتھ ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاکہ پی ٹی سی ایل کی کنکٹیویٹی اور اس کی کلاﺅڈ سروسز کے علاوہ پی ٹی سی ایل کے ملک بھر میں سب سے مستحکم اور قابلِ اعتماد براڈ بینڈ کے ذریعے نیشنل ٹریننگ پروگرام کو مزیدبہتر کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان ڈاکٹر نوید ملک اور چیف ڈیجیٹل سروس آفیسر عادل رشید، پی ٹی سی ایل، پی ایم سیکرٹریٹ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کی وزیرِ مملکت انوشہ رحمن نے اس اقدام پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وزارتِ آئی ٹی، اگنائیٹ، ورچوئل یونیورسٹی اور پی ٹی سی ایل کو مبارکباد دی کہ وہ ایک ملین نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کریں گے اور انہیں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے آن لائن مارکیٹ میں فعال کریں گے۔ انہوںنے مزید امیّد ظاہر کی کہ اس پروگرام کے کامیابی سے نفاذ کے بعد پاکستان عالمی فری لانسرز ڈومین میں نمبرون کی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔








