قاہرہ ۔6دسمبر (اے پی پی):اہم مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ۔اردو نیوز کے مطابق مصر ،اردن ،متحدہ عرب امارات ،ترکیہ سعودی عرب اور قطر سمیت اہم مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرکہ بیان میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا …
اہم مسلم ممالک کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی مذمت ،اس عمل کو مسترد کردیا

مزید خبریں
قاہرہ ۔6دسمبر (اے پی پی):اہم مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ۔اردو نیوز کے مطابق مصر ،اردن ،متحدہ عرب امارات ،ترکیہ سعودی عرب اور قطر سمیت اہم مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرکہ بیان میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو مصر منتقل کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مکمل عمل کیا جائے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کی سخت مخالفت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
بیان میں رفح کراسنگ کو دونوں طرف سے کھلے رکھنے پر زور دیتے ہوئے غزہ کے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ بیان میں خطے میں امن کےلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے غزہ میں مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔مسلم ممالک نے غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے فوری آغاز پر اتفاق اور فلسطینی اتھارٹی کے غزہ میں ذمہ داریاں سنبھالنےکےلئے حالات سازگار بنانے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا۔بیان میں امریکا سمیت تمام علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں دو ریاستی حل کے تحت 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی توثیق کی گئی۔








