ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ایم ڈی پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفور خان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفور خان نے ملاقات کی۔ پی ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی پاسبانی میں فضائیہ کا کردار مثالی اور قربانیوں سے بھرپور ہے۔ ملک کی …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفور خان نے ملاقات کی۔ پی ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی پاسبانی میں فضائیہ کا کردار مثالی اور قربانیوں سے بھرپور ہے۔ ملک کی حفاظت کیلئے پاکستان کیلئے فضائیہ کے جانباز پائلٹس کی مہارت و مستعدی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن اور سیاحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ملک میں سیاحت کی ترقی کے سلسلے میں ہمیں پاک فضائیہ کی معاونت درکا ر ہے۔ پاک فضائیہ سیاحتی تقریبات و نمائشوں میں ائیر شو کا انعقاد کر سکتی ہے جبکہ نلتر میں ہر سال اسکینگ مقابلے بھی منعقد کرواتی ہے۔ پی ٹی ڈی سی کی نلتر میں تیس کنال زمین ہے جس پر ہم ٹورسٹ ریزارٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اسکینگ مقابلوں کے شرکا اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کر سکیں اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جائے۔

Leave a Reply