ایبن ایٹزبیتھ پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 12 ہفتے تک کھیل سے دور رہنے کی پابندی عائد

کارڈف۔5دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا کے ڈبل ورلڈ کپ جیتنے والے سٹار لاک فارورڈ ایبن ایٹزبیتھ کو کارڈف،ویلزکے مقام پر کھیلے گئے رگبی میچ کے دوران آنکھ پر حملے کے واقعے کے باعث 12 ہفتوں تک کھیل سے دوری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ کارڈف میں اس وقت پیش آیا جب سپرنگ بکس نے میزبان ویلز کی ٹیم کو بآسانی 0-73 سے شکست …

کارڈف۔5دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا کے ڈبل ورلڈ کپ جیتنے والے سٹار لاک فارورڈ ایبن ایٹزبیتھ کو کارڈف،ویلزکے مقام پر کھیلے گئے رگبی میچ کے دوران آنکھ پر حملے کے واقعے کے باعث 12 ہفتوں تک کھیل سے دوری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ کارڈف میں اس وقت پیش آیا جب سپرنگ بکس نے میزبان ویلز کی ٹیم کو بآسانی 0-73 سے شکست دی تھی۔34 سالہ ایبن ایٹزبیتھ دوسرے ہاف میں بطور متبادل میدان میں آئے، لیکن 79ویں منٹ میں فرانسیسی ریفری لوک راموس نے انہیں براہِ راست ریڈ کارڈ دکھایا۔

141 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایبن ایٹزبیتھ کے بین الاقوامی کیریئر میں یہ پہلا ریڈ کارڈ ہے۔آزادانہ تادیبی پینل، جس کی سربراہی کرسٹوفر کوئنلن کے سی نے کی، نے طے کیا کہ ایبن ایٹزبیتھ کی جانب سے کھلاڑی ایلیکس مین کی بائیں آنکھ پر انگوٹھے سے حملہ "جان بوجھ کر” کیا گیا۔ ضابطے کے مطابق اس جرم کی 18 ہفتوں کی سزا مقرر تھی، تاہم کھلاڑی کے صاف ریکارڈ کی بنیاد پر اسے کم کرکے 12 ہفتے کر دیا گیا ہے۔

اس پابندی کے باعث ایبن ایٹزبیتھ اپنے کلب شارکس کے لیے یونائیٹڈ رگبی چیمپئن شپ اور یورپی چیمپئنز کپ کے میچز میں مارچ 2026 کے آخر تک دستیاب نہیں ہوں گے۔یہ رواں سیزن میں جنوبی افریقاکے کسی فارورڈ کو تیسرا ریڈ کارڈ ملنے کا واقعہ ہے۔ اس سے قبل فراں کو موسٹرٹ اور لوڈ دے یاگر بھی ریڈ کارڈ پر میچوں سے اخراج کا سامنا کر چکے ہیں، تاہم موسٹرٹ کی سزا بعد میں کم کر دی گئی تھی۔ورلڈ رگبی کے مطابق آنکھ پر جان بوجھ کر حملے پر کم سے کم سزا 12 ہفتے اور زیادہ سے زیادہ چار سال تک ہو سکتی ہے جبکہ لاپرواہ رابطے پر پابندی چھ ہفتوں سے چار سال تک ہو سکتی ہے۔