ایبٹ آباد،سپاٹ بلیک آل ہزارہ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل عقیل احمد نے اپنے نام کر لیا

ایبٹ آباد۔ 12 نومبر (اے پی پی):سپاٹ بلیک آل ہزارہ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل عقیل احمد نے اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں ہزارہ بھر سے 230 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل رائونڈ کے مہمانِ خصوصی الحاج اشرف تنولی کے صاحبزادے ہارون تنولی تھے۔ فائنل میچ میں عقیل احمد نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مبشر عباسی کو 4-1 سے شکست دیکر 60 ہزار روپے کی نقد رقم اور ونر …

ایبٹ آباد۔ 12 نومبر (اے پی پی):سپاٹ بلیک آل ہزارہ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل عقیل احمد نے اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں ہزارہ بھر سے 230 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل رائونڈ کے مہمانِ خصوصی الحاج اشرف تنولی کے صاحبزادے ہارون تنولی تھے۔

فائنل میچ میں عقیل احمد نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مبشر عباسی کو 4-1 سے شکست دیکر 60 ہزار روپے کی نقد رقم اور ونر ٹرافی اپنے نام کر لی، رنر اپ مبشر عباسی کو 25 ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔

تقریب میں سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود اور ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد سمیت دیگر سماجی شخصیات شریک ہوئیں جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔