ایبٹ آباد،نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ 15 ستمبر کو ہوگا
ایبٹ آباد،نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ 15 ستمبر کو ہوگا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):نوجوانوں کو مثبت،تعمیری اور پیداواری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ کے نویں ایڈیشن کا انعقاد 15 ستمبر کو کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے تعاون سے ہونے والا ایک روزہ سمٹ صبح 9 تاشام 5 بجے تک جاری رہے گا،سمٹ میں نوجوان رہنماؤں، طلبہ،کاروباری افراد،پیشہ ور ماہرین،کانٹینٹ کری ایٹرز اور دیگر نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔تقریب کے دوران خصوصی تربیتی و معلوماتی سیشنز،متاثر کن گفتگو،نیٹ ورکنگ،حوصلہ افزائی و پذیرائی اور جدت طرازی سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق سمٹ کا مقصد نوجوانوں کو اپنے خیالات کے اظہار،نئی مہارتیں سیکھنے،باہمی روابط استوار کرنے اور نئے مواقع تک رسائی کیلئے موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے،اس اقدام کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت اور پیداواری سرگرمیوں میں بروئے کار لانے اور انہیں ملک کی تعمیر وترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔








