ایبٹ آباد میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

ایبٹ آباد میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ٹیمیں ضلع بھر کے حساس مقامات، خصوصاً ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور سیلابی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ایبٹ آباد۔ 21 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ٹیمیں ضلع بھر کے حساس مقامات، خصوصاً ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور سیلابی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکار عوام میں مسلسل آگاہی مہم چلا رہے ہیں اور شہریوں، بالخصوص والدین سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ندی نالوں، برساتی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات کے قریب ہرگز نہ جانے دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر کال کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے مقامی افراد اور سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 

مزید خبریں