ایبٹ آباد پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی سمیت 9 مقدمات درج کر لئے۔

ایبٹ آباد۔ 10 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی سمیت 9 مقدمات درج کر لئے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی اور ڈی ایس پی حویلیاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پی او ایف نے پولیس نفری اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ لیاں شریف و گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 40 سے زائد گھروں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر 3 مقدمات بجرم 12SA جبکہ 3 مقدمات 10RBA کے تحت درج کئے گئے۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ 3 پستول اور 41 کارتوس برآمد ہونے پر 3 مقدمات بجرم 15AA درج رجسٹر کئے گئے۔ پولیس کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا، علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔