سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، 3ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے 3ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

سیالکوٹ ۔ 10 جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے 3ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ بیگووالہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائی کرکے 3ملزمان محمد اکرم، اعجاز احمد اور علی صابر سے اسلحہ ناجائز 30،30 بور پسٹل برآمد کر لیا ہے ۔ بیگووالہ پولیس نے تینوں ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔