ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و آئس برآمد

ایبٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور آئس برآمد کر لی۔

ایبث آباد۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور آئس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ہارون رشید خان کی ہدایت پر ایس پی حویلیاں جمیل الرحمان اور ایس ڈی پی او گلیات مہتاب نذیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ گلی دلاور علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 55 مورخہ 9 مارچ 2024، جرم 381-A تعزیرات پاکستان میں مطلوب اشتہاری ملزم غضنفر ولد سیف سکنہ سیر شرقی لیراں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 10 کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او کیڈٹ قمر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عثمان ولد ذاکر سکنہ چونا کاری کو گرفتار کر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 685 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کر کے اسے پابند سلاسل کر دیا۔